میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم کے تحت لاکھوں روپے قرض دینے کا اعلان
Mera Ghar Mera Aashiyana scheme
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کی سہولت کیلئے میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم کا آغاز کر دیا۔

اس اسکیم کے تحت پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے شہری گھر، فلیٹ یا پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کیلئے قرض حاصل کر سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض کی رقم 20 لاکھ روپے سے 35 لاکھ روپے تک ہوگی، جسے آسان اقساط میں 20 سال کے عرصے میں واپس کیا جا سکے گا۔

حکومت کی جانب سے اس قرض پر سبسڈی 10 سال کیلئے فراہم کی جائے گی تاکہ صارفین پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

اہلیت کیا ہے؟

اہلیت کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس اسکیم سے صرف وہ افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جو پہلی مرتبہ اپنا گھر خریدنے جا رہے ہیں۔ قرض فراہم کرنے کا عمل ملک کے تمام روایتی اور اسلامی بینکوں، مائیکروفنانس بینکوں اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن (HBFC) کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ پر اب کتنی رقم ملے گی؟

شرح منافع کے حوالے سے واضھ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بینک کائیبور پلس 3 فیصد کے حساب سے قرض پر چارج کریں گے۔

صارف کو 20 لاکھ روپے تک قرض صرف 5 فیصد شرح پر دیا جائے گا، جبکہ 35 لاکھ روپے تک قرض لینے والوں کو 8 فیصد شرح پر سہولت فراہم ہوگی۔

خیال رہے کہ اس قرض کے حصول کیلئے کسی قسم کی پروسیسنگ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم متوسط طبقے کیلئے رہائش کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔