بیکنگ کورٹ ملازمین کا جوڈیشل الاؤنس مسترد قرار
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بیکنگ کورٹ ملازمین کو فوری جوڈیشل الاؤنس دینے کی درخواست مسترد کر دی
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے بیکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری طور پر جوڈیشل الاؤنس دینے کی درخواست مسترد کی/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بیکنگ کورٹ ملازمین کو فوری جوڈیشل الاؤنس دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے بیکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری طور پر جوڈیشل الاؤنس دینے کی درخواست مسترد کردی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ وکلا کی جانب سے شکایت موصول ہوئی کہ بیکنگ کورٹ کے ملازمین کام ہی نہیں کرتے لہذا جوڈیشل الاؤنس انکو دیا جاتا ہے جو اپنے فرائض ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے بلاسود قرضوں کا اعلان

چیف جسٹس نے کہا کہ بینکنگ کورٹ کے ملازم کرتے کیا ہیں؟ وہ تو سیٹ پر بیٹھتے ہی نہیں وکلا مصدقہ کاپی کے لیے پیچھے بھاگتے ہیں اور یہ آگے نکل جاتے ہیں۔

ملازمین کے وکیل احسن بھون نے موقف اختیار کیا کہ یہ مزدور طبقہ ہے اور انہیں بھی ریلیف دیا جاتا ہے تاہم عدالت نے واضح کیا کہ فوری ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔