
وہ درخواست گزار جو کسی ناگزیر یا مجبوری کی وجہ سے حج پر جانے سے قاصر ہیں وہ اپنی جمع شدہ رقم کی واپسی (ریفنڈ) کے لیے یا اپنی جگہ کسی اور امیدوار کو بھیجنے کے لیے متبادل درخواست فارم استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ فارم وزارت کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں جہاں سے انہیں آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ درخواست گزار اگر کسی حقیقی مجبوری یا غیر متوقع حالات (جیسے بیماری، فوتگی، یا دیگر قانونی مسائل) کا سامنا کر رہے ہوں تو وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ وزارت نے حاجیوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس عمل کو شفاف اور آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی کو غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: حسان نیازی کی ملٹری حراست کیخلاف درخواست ، اعتراضات پرفیصلہ محفوظ
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ یا قریبی حج فسیلیٹیشن سینٹر سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔



