ایڈیشنل سیشن جج بھرتی ہونے کے خواہشمند وکلاکیلئے اہم خبر
Additional Session Judge exam
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) گریڈ 20 میں براہ راست ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھرتی ہونے کے خواہشمند وکلا کیلئے بڑا اعلان سامنے آگیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نئی بھرتیوں کیلئے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت تحریری امتحانات 20 اکتوبر سے 28 اکتوبر 2025 تک منعقد ہوں گے۔

جاری کردپ شیڈول کے مطابق پہلا پرچہ کریمنل لاء I کا ہوگا، جو 20 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک لیا جائے گا۔ اس کے بعد 21 اکتوبر کو کریمنل لاء II کا پرچہ اسی وقت پر ہوگا۔ سول لا I کا پرچہ 22 اکتوبر کو جبکہ سول لا II کا پرچہ 23 اکتوبر کو لیا جائے گا۔

امیدواروں کیلئے انگریزی کا پرچہ 24 اکتوبر کو رکھا گیا ہے جو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گا۔

مزید برآں اردو کا پرچہ 27 اکتوبر بروز پیر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہوگا، جبکہ جنرل نالج کا پرچہ 28 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 10:30 بجے تک لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ان تحریری امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو اگلے مرحلے یعنی انٹرویوز کیلئے بلایا جائے گا۔ اس بھرتی کے عمل کو شفاف اور میرٹ پر مبنی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

وکلا برادری کے مطابق یہ موقع اُن امیدواروں کیلئے سنہری ہے جو عدلیہ میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات سرانجام دینے کے خواہشمند ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کا یہ اقدام عدالتی نظام میں مزید بہتری لانے کی ایک اہم کڑی قرار دیا جارہا ہے۔