کیا پاکستان رواں ماہ دوسرا سورج گرہن دیکھے گا؟
Solar Eclipse
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): پاکستان محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے 2025 کے آخری سورج گرہن کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2025 کا آخری سورج گرہن 21 ستمبر کی رات اور 22 ستمبر کی صبح کے درمیان ہو گا۔ جزوی سورج گرہن پاکستان کے معیاری وقت (PST) کے مطابق 21 ستمبر کو رات 10:30 بجے شروع ہو گا، 22 ستمبر کو رات 12:42 پر اپنے عروج پر ہو گا، اور رات 2:54 بجے ختم ہو جائے گا۔

یہ سورج گرہن جنوبی آسٹریلیا، بحرالکاہل، بحر اوقیانوس، اور انٹارکٹکا سے دیکھا جا سکے گا، تاہم پاکستان میں یہ نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ کے مطابق یہ سال کا آخری سورج گرہن ہو گا۔ اس سے پہلے 2025 میں جزوی سورج گرہن 29 مارچ کو ہوا تھا جو یورپ، شمالی ایشیا، شمال مغربی افریقہ، شمالی و جنوبی امریکا، بحر اوقیانوس اور آرکٹک میں دیکھا گیا لیکن پاکستان میں نظر نہیں آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک جرمانوں میں نمایاں اضافہ متوقع

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب ایک مکمل چاند گرہن بھی رونما ہوا تھا جو یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ اور شمالی و جنوبی امریکا کے بیشتر حصوں میں دیکھا گیا۔ پاکستان بھی ان علاقوں میں شامل تھا جہاں اس فلکیاتی مظہر کو دیکھا گیا۔

تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ ستمبر کا سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا مگر یہ دیگر خطوں کے لیے ایک اہم فلکیاتی واقعہ ہے  جس نے ماہرین فلکیات اور آسمان کے نظارے کرنے والوں کی توجہ حاصل کی ہے۔