
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس کی تفصیلات نادرا اور بینک سے حاصل کی جا رہی ہیں۔ ایف بی آر میں مانیٹرنگ کے ذریعے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے انفلوئنسرزکا ڈیٹا چیک کیا جائے گا اور نان فائلرز کیخلاف سخت ایکشنز لیے جائیں گے۔
سوشل میڈیا پرمہنگی گاڑیوں، مہنگے گھروں، مہنگے کپڑوں، مہنگی جیولری اور مہنگی گھڑیوں کی نمائش کرنے اورگوشوارہ جمع نہ کرانے پر کارروائیاں کی جائیں گی۔ سوشل میڈیا پر شادی کی تقریبات میں نوٹ نچھاور کرنے والوں، قوالی، موسیقی اور رقص کی تقاریب اور دیگر محافل میں نوٹ اڑانے والوں کیخلاف گوشوارے جمع نہ کرانے پر کارروائی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان: موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلاب میں بہہ گیا
سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے کی شناخت کیلئے نادرا نے معاونت کی ہے اور ان کے اخراجات، بیرون ملک سفر، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز کی تفصیلات حاصل کی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کے ذریعے ایف بی آر نے سوشل میڈیا لائف سٹائل مانیٹرنگ ٹیم کی مدد سے ڈیٹا حاصل کیا ہے۔