ٹریفک کی بار بار خلاف ورزی پر موٹرسائیکلیں نیلام ہوں گی
ٹریفک کی بار بار خلاف ورزیاں کرنے والوں کی گاڑیاں وموٹرسائیکلیں نیلام ہوں گی
ٹریفک کی بار بار خلاف ورزیاں کرنے والوں کی گاڑیاں وموٹرسائیکلیں نیلام ہوں گی/ فائل فوٹو
لاہور (ویب ڈیسک) ٹریفک کی بار بار خلاف ورزیاں کرنے والوں کی گاڑیاں وموٹرسائیکلیں نیلام ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین کی بار بار خلاف ورزی کرنے والے ہو جائیں ہوشیار، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کی گاڑیاں وموٹرسائیکلیں نیلام ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل کی قیمت سے زیادہ جرمانے والی 129 موٹرسائیکلیں پکڑی گئیں، جن کی جلد نیلامی کی جائے گی، 129 موٹرسائیکل مالکان میں کم از کم 1لاکھ، زیادہ سے زیادہ 3 لاکھ 74 ہزار جرمانے واجب الادا ہیں، شہری کوای چالانز پر اگر اعتراض ہے توٹریفک پولیس سے رابطہ کر سکتا ہے۔
ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکلوں کی نیلامی کے لئے سیف سٹیز کو مراسلہ لکھ کر جلد نیلامی کا عمل شروع کیا جائے گا، شہری کو ای چالانز پر اگر اعتراض ہے تو ٹریفک پولیس سے رابطہ کرسکتا ہے، مینول چالاننگ سے ای چالاننگ پر پورا نظام جلد منتقل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وارڈن ایپ کی اپگریڈیشن کے بعد وصولیوں میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے، نیلامی کے لئے پکڑی گئی موٹر سائیکلز کے مالکان کو فون کر کے آگاہ کیا گیا ہے۔