
یہ منصوبہ نہ صرف عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق اسکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں کو فراہم کی جائیں گی۔ گاڑیاں 5 سال کی آسان اقساط پر دی جائیں گی اور ان پر کسی قسم کا سود نہیں لیا جائے گا۔
دلچسپی رکھنے والے شہری اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔
اسکیم میں 1000 گاڑیاں کارپوریٹ سیکٹر کیلئے مختص کی گئی ہیں، جبکہ 100 گاڑیاں انفرادی درخواست گزاروں کیلئے رکھی گئی ہیں۔ خواتین کیلئے خصوصی طور پر 30 الیکٹرک ٹیکسیاں مختص کی گئی ہیں تاکہ انہیں محفوظ اور آسان سفری سہولت میسر آ سکے۔
درخواست جمع کروانے کیلئے آن لائن پورٹل قائم E-taxi.punjab.gov.pk کیا گیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اسکیم کے اجرا کے موقع پر کہا کہ ای ٹیکسی منصوبے کے ذریعے عوام کو جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اس اسکیم کی تمام شرائط انتہائی آسان رکھی ہیں اور قسطوں پر سود کا بوجھ بھی حکومت خود برداشت کرے گی۔
خیال رہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرے گا بلکہ شہریوں کا رجحان الیکٹرک گاڑیوں کی طرف بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا، جو مستقبل میں آلودگی کم کرنے کیلئے اہم قدم ہے۔



