
اجلاس میں بتایا گیا کہ اس پروگرام کے پورٹل پر رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 15 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 8 لاکھ 7 ہزار 590 افراد نے باقاعدہ طور پر قرض کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 74 ہزار 500 سے زائد افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے 90 ارب 42 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی جا چکی ہے۔ 14 ہزار گھر مکمل کیے جا چکے ہیں اور 1 ارب 96 کروڑ روپے کی اقساط بھی ادا کی جا چکی ہیں۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے اجلاس میں محکمانہ امور، جاری منصوبوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر ہاؤسنگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مقرر کردہ اہداف کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا زرعی ہنگامی منصوبہ اعلان کرنے کا فیصلہ
بلال یاسین نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے مشینری اور دیگر انتظامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ متاثرین کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
یہ اقدامات حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو سستے اور باعزت رہائش کی فراہمی اور قدرتی آفات کے متاثرین کی بحالی کے عزم کا حصہ ہیں۔