
اس رویے پر پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سخت ردعمل دیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے اپنی تنگ نظری دکھا دی ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ بھارت کو ماضی میں عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر اس وقت جب بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور رافیل طیارے بھی محفوظ نہ رہ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج کے ہاتھوں لگنے والے زخم محض کھیلوں کے میدان میں سستے تماشے دکھا کر نہیں بھرے جا سکتے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
اس معاملے پر سویڈن کی اپسالا یونیورسٹی کے پروفیسر اشوک سوائن نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلنی چاہیے، اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے کھیل کی روح کو پامال نہیں کرنا چاہیے۔ سوائن نے طنزیہ سوال اٹھایا کہ پاکستان کے ہاتھوں جب بھارت نے اتنے طیارے گنوائے تو کیا کرکٹ میچ جیتنے سے وہ نقصان پورا ہو جائے گا؟
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی اس رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا کھیل کی اصل روح کے منافی ہے۔ کھیل نوجوانوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتا ہے، اسے تقسیم اور نفرت کا ہتھیار نہیں بنانا چاہیے۔