
اس منصوبے کے تحت مستحق اقلیتی افراد کو دیے جانے والے کارڈز کی تعداد بڑھا کر75,000کر دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر اضافی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جن کے تحت ہر مستحق فرد کو ہر تین ماہ بعد 10,500 روپے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اقلیتی کارڈ حاصل کرنے کے لیے امیدوار کے پاس درست شناختی کارڈ (CNIC) ہونا ضروری ہے اور وہ نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا چاہیے۔
صرف وہ افراد جن کا غربت اسکور (PMT) 45 یا اس سے کم ہو، اس پروگرام میں شامل کیے جائیں گے۔ اہل افراد کی تصدیق نادرا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (PSPA) کے ڈیٹا سے کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا کسان کارڈ جاری کرنے کا اعلان
درخواست گزار1040پر کال کر کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں جبکہ ایک آن لائن پورٹل بھی لانچ کیا گیا ہے تاکہ درخواست کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔ آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔



