مون سون بارشوں کا سلسلہ ختم: پی ڈی ایم اے کی پیشگوئی

فائیل فوٹو
September, 10 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون کا دسواں اور آخری اسپیل ختم ہو چکا ہے، اب آئندہ دنوں میں پنجاب میں کسی شدید بارش کا کوئی امکان نہیں ۔
منگل کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ رواں مون سون سیزن کے دوران پی ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس وقت پنجاب کے جنوبی علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہو چکا ہے تاہم دریائے سندھ، چناب اور راوی میں اب کسی نئے سیلابی ریلے کی آمد کا کوئی خطرہ موجود نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں اور صورت حال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ آئندہ چار سے پانچ روز میں سیلاب سے متاثرہ دیہات میں صورتحال معمول پر آنا شروع ہو جائے گی۔ امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء، خیمے اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ضرور پڑھیں

یاماہا کمپنی کا پاکستان میں اپنی موٹرسائیکل کی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان
September, 9 2025

آٹے کے نرخوں میں مزید اضافہ، شہری پریشان
September, 9 2025

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی وجہ سامنے آگئی
September, 9 2025

ڈرائیونگ لائسنس میں شفافیت لانے کیلئے اقدامات مزید سخت کردیے گئے
September, 8 2025