میٹرک سالانہ امتحانات: نئی رول نمبر سلپس جاری کرنے کا اعلان

میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 10 ستمبر کی بجائے 29 ستمبر سے شروع ہوں گے/ فائل فوٹو
September, 6 2025
(ویب ڈیسک) چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود نے پریس کانفرنس میں بتایا میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 10 ستمبر کی بجائے 29 ستمبر سے شروع ہوں گے جس کیلئے سوموار تک نئی رول نمبر سلپس جاری کر دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات میں دو لاکھ سے زائد طلبہ شریک ہوں گے۔ سیلاب کے باعث صوبے بھر کے 340 امتحانی مراکز میں سے 113 متاثر ہوئے ہیں جس کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ امتحانات کے شیڈول کو اس طرح ترتیب دیا جائے گا کہ انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات اور رزلٹ متاثر نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ اور اقرا کنول کیخلاف مالیاتی سکینڈل کی تحقیقات کا آغاز
اس بار ہفتے کے روز بھی طلبہ کے امتحانات لیے جائیں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کا رزلٹ 18 ستمبر کو مقررہ تاریخ پر ہی جاری ہوگا۔پریس کانفرنس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعمان جمیل، سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن بھی شریک ہوئے۔