اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کو انڈہ پڑ گیا، ویڈیو وائرل

فائیل فوٹو
September, 5 2025
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان اس وقت ایک ناخوشگوار صورتِ حال کا شکار ہو گئیں جب وہ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔
میڈیا ٹاک کے دوران اچانک کچھ افراد نے ان پر انڈے پھینک دیے جس سے افرا تفری مچ گئی۔ علیمہ خان کے ساتھ کھڑی خواتین میں ان کی بہنیں بھی شامل تھیں جو فوری طور پر آگے بڑھیں اور انہیں ڈھانپنے کی کوشش کی تاکہ مزید حملے سے بچایا جا سکے۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس حرکت میں آئی اور دو لڑکیوں کو، جن پر انڈے پھینکنے کا الزام ہے، حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت پر سنسنی پھیلائی جا رہی ہے: علیمہ خان
ابھی تک علیمہ خان یا پی ٹی آئی کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔