پنجاب میں سیلاب کے باعث میٹرک کے امتحانات ملتوی
Matric exams
فائیل فوٹو
لاہور: (ویبب ڈیسک) حالیہ سیلاب کے باعث پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈز نے اہم امتحانات کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

لاہور بورڈ سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک کے ضمنی (سپلیمنٹری) امتحانات اب تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں۔ یہ امتحانات جو پہلے 10ستمبر سے شروع ہونے والے تھے اب 29ستمبر سے شروع ہوں گے۔

حکام کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طلباء کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ امتحانات تقریباً تین ہفتے کے لیے مؤخر کر دیے گئے ہیں اور نئی تاریخوں پر مشتمل شیڈول آئندہ چند دنوں میں جاری کر دیا جائے گا۔

لاہور اور پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے متفقہ طور پر امتحانات کو مؤخر کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ مشکل حالات میں طلباء کی حفاظت کو ترجیح دی گئی ہے۔

اس اعلان سے قبل ضمنی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء اپنے ڈیٹ شیٹس اور رول نمبر سلپس کے منتظر تھے۔ تاہم سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث بورڈز نے ان کے اجراء کو عارضی طور پر روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی و مذہبی جماعتوں سے وابستہ اساتذہ کے خلاف حکومتی کارروائی کا اعلان

اب چونکہ نیا شیڈول طے ہو چکا ہے اس لیے یہ غیر یقینی ختم ہو گئی ہے اور طلباء کو جلد رول نمبر سلپس جاری کر دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ بورڈ حکام کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نیا ڈیٹ شیٹ فائنل کرے گی جس کے بعد رول نمبر سلپس کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔