مشہور ٹک ٹاکر ویڈیو بناتے ہوئے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق
TIK TOKER DRWON IN FLOOD
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر پھالیہ میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے شوق میں مشہور ٹک ٹاکر اویس نامی نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس کے مطابق اویس سیلابی پانی میں جا کر ویڈیوز بنایا کرتا تھا، جس کی وجہ سے اسے ٹک ٹاک پر مقبولیت مل رہی تھی۔

واضح رہے کہ اویس کے ٹک ٹاک پر ایک لاکھ 64 ہزار فالورز اور 1.16 ملین لائکس تھے۔

شہرت کو مزید بڑھانے کیلئے اس نے سیلابی پانی میں خطرناک ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔ حالیہ سیلاب پر بنائی گئی اس کی ویڈیوز پر لاکھوں لائکس اور ویوز آ رہے تھے، لیکن اسی دوران وہ گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اویس کی لاش پانی سے نکالی اور لواحقین کے حوالے کر دی۔ نوجوان کی اچانک موت کی خبر سن کر علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔

ماہرین سماجی امور کے مطابق سوشل میڈیا پر فالوورز اور لائکس بڑھانے کی دوڑ نوجوان نسل کو خطرناک حد تک متاثر کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکارہ قراۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی

 

 

 

 

 

 

 

 

 

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات ظاہر ہوتا ہے کہ ورچوئل دنیا کی شہرت کے پیچھے بھاگنا زندگی کے حقیقی خطرات کو جنم دے سکتا ہے۔

مقامی افراد نے حکومت اور والدین سے اپیل کی ہے کہ نوجوانوں میں شعور اجاگر کیا جائے تاکہ اس طرح کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔