ایچ ای سی کا پی ایچ ڈی اسکالرز کے لیے فیلوشپ کا اعلان
HEC fellowship
فائیل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک)اعلیٰ تعلیمی کمیشن (HEC) پاکستان نے انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشی ایٹو پروگرام (IRSIP) بیچ 58 کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

 یہ اسکیم پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی جامعات میں زیرِ تعلیم فل ٹائم پی ایچ ڈی اسکالرز کو بیرون ملک چھ ماہ کی مکمل فنڈڈ ریسرچ فیلوشپ فراہم کرتی ہے۔

HEC کے مطابق، اس پروگرام کا مقصد پی ایچ ڈی اسکالرز کو اعلیٰ تحقیقی سہولیات، جدید تحقیقاتی تکنیکوں اور بین الاقوامی روابط کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ پاکستان میں تحقیقی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس سے اسکالرز نہ صرف عالمی سطح پر تجربہ حاصل کریں گے بلکہ وطن واپس آ کر ملک کے تعلیمی و سائنسی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں گے۔

اہلیت کے لیے شرائط:

  • پاکستانی/آزاد کشمیر کے شہری ہوں اور پی ایچ ڈی پروگرام میں فل ٹائم داخل ہوں۔
  • کم از کم 18 کریڈٹ آورز کا کورس ورک مکمل کر چکے ہوں۔
  • پی ایچ ڈی میں داخلے کے 18ماہ بعد اور 3 سال کے اندر درخواست دینے کے اہل ہوں۔
  • داخلے کے وقت GATسبجیکٹ ٹیسٹ یا یونیورسٹی ایڈمیشن ٹیسٹ پاس کیا ہو۔
  • پی ایچ ڈی کا تحقیقی موضوع اور سائنوپسس BASR ،DASR یا متعلقہ ادارے سے منظور شدہ ہو۔
  • کسی غیر ملکی یونیورسٹی/ادارے/لیب سے تحقیقی دعوت نامہ یا قبولیت نامہ حاصل ہو جو کہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن یاQS رینکنگ میں ٹاپ 200 میں شامل ہو (سبجیکٹ وائز یا مجموعی درجہ بندی)۔
  • غیر ملکی سپروائزر، مقامی سپروائزر کے سابقہ طالبعلم نہ ہوں۔

درکار دستاویزات:

  • غیر ملکی یونیورسٹی کا قبولیت نامہ (ترجیحی ترتیب میں)
  • غیر ملکی سپروائزر کی CV
  • BASR/DASR کی منظوری کا خط (تحقیقی موضوع و سائنوپسس کے ساتھ)
  • مکمل پی ایچ ڈی سائنوپسس
  • مقامی سپروائزر کی سفارش
  • مقامی سپروائزر کی CV
  • HEC سے این او سی (اگر کوئی اور اسکالرشپ حاصل کر رہے ہوں)
  • محکمہ/ادارے سے این او سی (اگر نوکری یا اسٹڈی لیو پر ہوں)
  • درخواست گزار کی CV
  • پاسپورٹ کی کاپی
  • تعلیمی اسناد، بشمول پی ایچ ڈی کورس ورک کا ٹرانسکرپٹ
  • ETS یا NTS سے حاصل کردہ GRE نتیجے کی کاپی
  • یہ بھی پڑھیں: سوئٹزرلینڈ کا پاکستانی طلبہ کے لیے فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان

اہم ہدایات:

  • صرف وہ امیدوار درخواست دیں جو تمام شرائط پر پورا اترتے ہوں۔
  • نامکمل درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
  • منتخب امیدواروں کو بعد میں دستاویزات کی ہارڈ کاپی بھی جمع کرانا ہو گی۔

HEC کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیلوشپ اسکالرز کی انفرادی تحقیقی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی معیار کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔ اس پروگرام کے ذریعے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے کر حکومت کے نالج بیسڈ اکانومی کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

مزید معلومات اور درخواست کا طریقہ جاننے کے لیے HEC کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں
🔗 www.hec.gov.pk/english/scholarshipsgrants/IRSIP