سوئٹزرلینڈ کا پاکستانی طلبہ کے لیے فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
Switzerland scholarships
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): سوئٹزرلینڈ نے پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ 2025 تا 27 کا اعلان کردیا ہے امیدوار درخواستیں 30 ستمبر تک جمع کروا سکتے ہیں ۔
سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے پاکستانی طلبہ اور ریسرچرز کے لیے اسکالرشپس کا اجراء کر دیا ہے یہ اسکالرشپس ان طلبہ کو دی جائے گی جو اعلی تعلیم کے خواہش رکھتے ہیں اور جو ریسرچ کے شعبے میں ترقی کرنا چاہتے ہیں ۔
 
اس پروگرام کے تحت منتخب کردہ طلبہ کو فیس ، ماہانہ وظیفہ ، رہائش ، صحت کی انشورنس اور ہوائی سفر کے اخراجات مہیا کیے جائیں گے تاکہ طلبہ بغیر مالی پریشانی کے اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دے سکیں۔
 
اہل امیدوار پی ایچ ڈی ، ریسرچ یا پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرامز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ۔درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے ۔اسکالرشپس کا آن لائن پورٹل بھی کھول دیا گیا ہے جہاں طلبہ اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں ۔اس مقصد کے لیے حکومت سوئٹزرلینڈ کی جانب سے آفیشل لنک جاری کر دیا گیا ہے:
https://go.eskas.ch/LoginServlet
 
ماہرین تعلیم کے مطابق یہ ایک سنہری موقع ہے جس سے پاکستانی طلبہ اپنی تعلیم اور ریسرچ کے معیار کو بہتر بنا سکتے ہیں اور دنیا کے بہترین اداروں سے جڑ سکتے ہیں ۔