
خاندانی ذرائع کے مطابق آصف سنجرانی طویل عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور کراچی کے آغاز خان ہسپتال میں زیر علاج تھے، مرحوم کے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد آصف خان سنجرانی کی تدفین ان کے آبائی علاقے چاغی کے مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا ، انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات اور صادق سنجرانی و اہلِ خانہ کے لئے صبر و حوصلے کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عہدے سے مستعفی
صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد آصف سنجرانی کے انتقال پر افسوس اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق علی سنجرانی کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی ، یوسف رضا گیلانی نے صادق سنجرانی اور اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔



