
وزیر توانائی کے مطابق حکومت مشکل حالات میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی صارفین کو فوری سہولت فراہم کی جائے گی۔
اویس لغاری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے بجلی کے بلوں میں توسیع دی جائے گی تاکہ وہ اپنے گھریلو اخراجات میں کچھ ریلیف حاصل کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ صارفین اس وقت 70 فیصد ڈسکاؤنٹ پر بجلی حاصل کر رہے ہیں، جبکہ بڑی تعداد نے سولر پینل نصب کرکے بجلی کے استعمال کو 200 یونٹ سے کم کر لیا ہے۔ اس وجہ سے انہیں سستی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی؟
وزیر توانائی نے مزید کہا کہ نیٹ میٹرنگ کے تحت بہت سے صارفین اب بجلی پیدا کرکے نیشنل گرڈ کو فراہم کر رہے ہیں، جس کے باعث مستقبل میں ان صارفین کو مزید فائدہ ہوگا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے عوام پر فی یونٹ تقریباً 4 روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔
حکومتی اعلان کو سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے بڑی سہولت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف ان کے مالی دباؤ میں کمی آئے گی بلکہ وہ اپنے گھروں کی بحالی کے عمل کو بھی بہتر طریقے سے جاری رکھ سکیں گے۔