
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پٹرول 61 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد قیمت 264 روپے 61 پیسے سے کم ہو کر 264 روپے مقرر ہو جائے گی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 87 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 272 روپے 99 پیسے سے کم ہو کر 269 روپے 86 پیسے ہو جائے گی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی متوقع ہے۔، تجویز کے مطابق فی لیٹر مٹی کا تیل 1 روپے 57 پیسے سستا ہو کر 178 روپے 27 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 70 پیسے کا ہو جائے گا۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 61 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 162 روپے 16 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 55 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر سستا ہوگیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت فی لیٹر پٹرول پر پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 80 روپے 52 پیسے جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر 79 روپے 51 پیسے وصول کر رہی ہے۔
منظوری کے بعد نئی قیمتوں پر یکم ستمبر 2025 سے عمل درآمد ہوگا اور یہ قیمتیں اگلے پندرہ روز تک نافذ العمل رہیں گی۔
اس کمی کو عوام کیلئے عارضی ریلیف قرار دیا جا رہا ہے، جس سے مہنگائی کے بوجھ میں کسی حد تک کمی آنے کی امید کی جا رہی ہے۔