پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کی نجاری پھر سست روی کا شکار

فائل فوٹو
August, 27 2025
کراچی: (ارشاد سنجرانی) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے امریکا میں روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کا عمل ایک بار پھر سست روی کا شکار ہو گیا۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے نئے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے نئی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں، نجکاری کمیشن نے فنانشل ایڈوائزر کے لیے کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ درخواست کے ساتھ ایک ہزار امریکی ڈالر جمع کرانا لازمی ہوں گے، پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے معاملات پر مالی مشیر کی سروس کے لیے درخواست نجکاری کمیشن اسلام آباد کوارسال کرنا ہوگی، درخواستیں 2 ستمبر تک ارسال کرنا ہوں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے مالی مشیر کے طور رئیل اسٹیٹ سروسز فرم جے ایل ایل نے کام سے معزرت کرلی تھی، بین الاقوامی فرم نے اپنے فیصلے سے نجکاری کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔
ضرور پڑھیں