
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ سہیل وڑائچ کے جس کالم کی بات ہے وہ برسلز کا ایک ایونٹ تھا، برسلز کے ایونٹ میں تو سینکڑوں لوگوں نے تصاویر بنوائیں، برسلز کے ایونٹ میں پی ٹی آئی کا کوئی ذکر ہوا نہ ہی معافی کا، یہ ایک صحافی کی ذاتی مفاد اور تشہیر حاصل کرنے کی کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتیں منظور
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کا خیال تھا کہ اتنی محنت کے بعد وہ جب حملہ کریں گے تو پاکستانی فوج کو باآسانی ڈس کریڈٹ کردیں گے مگر الٹ ہو گیا، پاکستان کے بھرپور جواب سے ان کی اپنی پراکسیز اور ملک ڈس کریڈٹ ہو گیا، کسی سیانے نے انھیں کہا کہ بھارت کے پاس اربوں ڈالر کا اسلحہ ہے، با آسانی پاکستان کو شکست ہوگی، اسی سیانے نے کہا تھا کہ بھارت کو پاکستان پر حملہ کر دینا چاہئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 مئی میں ملوث ہر کردار کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، 9 مئی فوج کا نہیں قوم کا مقدمہ ہے۔



