
بتایا گیا ہے کہ ملتان کے نواحی قصبہ مخدوم رشید میں بلال نے نویں جماعت کے رزلٹ میں صرف ایک پیپر اسلامیات میں فیل ہونے پر شدید ذہنی دباؤ میں آ کر زہریلی گولیاں نگل لیں، مقامی ہسپتال نے تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا۔ نوجوان کو نشتر ہسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں نویں جماعت کے نتائج کا اعلان
ڈیرہ غازیخان بورڈ کے تحت نہم جماعت کا رزلٹ جاری ہوا توسنانواں کے رہائشی حاجی ملک رمضان متڑا کے بیٹے حرمین متڑا نے 550 میں سے 435 نمبرحاصل کئے، والدین کی توقعات پر پورا نہ اترنے اورشدید ذہنی دباؤ کی وجہ سے طالبعلم نے اپنے کمرے میں پنکھے سے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ضلع گوجرانوالہ میں تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ چہل کلاں کے رہائشی رانا یونس کی بیٹی نے نہم کے امتحانات دئیے جو فیل ہوگئی والدہ نے ڈانٹا جس سے دلبرداشتہ ہوکر واش روم میں گئی، کافی دیر گزرنے کے بعد باہر نہ نکلی تو دروازہ توڑ کر نکالا تو وہ دم توڑ چکی تھی۔



