
نماز جنازہ میں وفاقی وزراء، اہم سیاسی شخصیات اور صحافتی برادری کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی شریک ہوئے، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔
نمازِ جنازہ میں صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) افضل بٹ سمیت صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے ابصار عالم سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
سیاسی و صحافتی حلقوں نے ابصار عالم کی والدہ کے انتقال کو ایک بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری برادری ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،جبکہ مرحومہ کیلئے بلندی درجات کی اجتماعی دعا بھی کی گئی۔



