
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے عوام کے لیے ای-چلان کی درستگی کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے۔ اب غلط ای-چلان موصول ہونے کی صورت میں شہری گھر بیٹھے سیف سٹی ویب سائٹ پر اپنی شکایت درج کروا سکیں گے۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق اتھارٹی کی ویب سائٹ echallan.psca.gop.pk پر ای-چلان ریویو فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے ذریعے شہری اپنے ای-چلان کی تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ ریویو کی درخواست بھی دے سکیں گے۔
ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ اس پلان کے تحت شہریوں کو چالان کی درستگی کے لیے بارہاں ای میلز کرنے کی مشقت نہیں اٹھانی پڑے گی بلکہ اب ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کے ای-چلان نا صرف موبائل ایس ایم ایس پر بلکہ واٹس ایپ کے ذریعے بھی بھجوائے جائیں گے۔
یہ ببھی پڑھیں: پاکستان میں الیکٹرک بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
ایکسائز ڈیٹا میں درج رجسٹرڈ نمبر پر تمام ای-چلان بھیجے جائے گے۔ سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبہ کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے اور اس کے علاؤہ نظام کو صاف اور قابل بھروسہ بنا مقصود ہے۔
واضح رہے کہ اس سہولت کے تحت شہری اپنی شکایات اور متعلقہ تصاویر آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔ ٹیم فوری طور پر تصدیق کریں گی نیز کسی بھی غلطی پر چلان کو منسوخ کر دیا جائے گا۔



