وزیراعظم یوتھ لون اسکیم 2025: درخواست دینے کا طریقہ جانیے
PM Youth Loan Scheme 2025
فائیل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) حکومتِ پاکستان نے وزیراعظم یوتھ لون اسکیم 2025 کا آغاز کر دیا ہے جو چھوٹے کاروباروں کے لیے مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔

وزیراعظم کے یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون اسکیم (PMYB&ALS) 2025 کے تحت آئی ٹی، ای کامرس اور ٹیکنالوجی سے وابستہ اسٹارٹ اپس کو لاکھوں روپے کے قرضے دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے چھوٹے کاروبار کو وسعت دے سکیں۔

یہ اسکیم نوجوانوں کو ای کامرس، فِن ٹیک، ایگریکلچر ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سروسز میں کاروبار کے آغاز اور فروغ کے لیے بغیر سود اور کم شرحِ سود والے قرضے فراہم کرے گی۔

اہلیت کے معیار کے لیے عام درخواست گزار کا21 سے 45 سال،آئی ٹی / ای کامرس سے وابستہ افراد کا 18 سے 45 سال (کم از کم میٹرک تعلیم ضروری) ہونا ضروری ہے۔

 پاکستانی شہری ہو اور درست شناختی کارڈ (CNIC) رکھتا ہو۔ نیا یا موجودہ کاروبار،اسٹیٹ بینک کے ایگریکلچر فنانسنگ زمرے کے تحت کسانواحد ملکیت، پارٹنرشپ یا رجسٹرڈ کمپنیاں

  • ایکوئٹی حصہ:
    • نئے کاروبار: 10 سے 20 فیصد (ٹیئر پر منحصر)
    • موجودہ کاروبار: کوئی ایکوئٹی درکار نہیں

قرض کی اقسام اور شرائط:

  • ٹیئر 1 (T1):
    • زیادہ سے زیادہ: 5 لاکھ روپے
    • مکمل طور پر بغیر سود
    • ادائیگی کی مدت: 3 سال
  • ٹیئر 2 (T2):
    • 5 لاکھ سے 15 لاکھ روپے
    • شرحِ سود: 5٪
    • ادائیگی کی مدت: 8 سال
  • ٹیئر 3 (T3):
    • 15 لاکھ سے 75 لاکھ روپے
    • شرحِ سود: 7٪
    • ادائیگی کی مدت: 8 سال        

یہ قرضے آئی ٹی ہارڈویئر، مشینری، ورکنگ کیپیٹل، اور حتیٰ کہ گاڑیوں کی خریداری کے لیے بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں جن کی ادائیگی کے لیے لچکدار شرائط رکھی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں کمی

آن لائن درخواست دینے کے لیے سرکاری ویب سائٹ پر جائیں۔ https://pmybals.pmyp.gov.pk ۔ Apply for Loan پر کلک کریں۔ اپنا CNIC نمبر، اجراء کی تاریخ اورمطلوبہ قرض کی سطح منتخب کریں۔ ذاتی معلومات (تعلیم، آمدن، رابطہ تفصیل) درج کریں۔ کاروباری معلومات (سیکٹر، نام، تفصیل) شامل کریں اور دستاویزات اپ لوڈ کریں۔

قرض کی رقم، ادائیگی کی مدت منتخب کریں، اوراگر کوئی موجودہ قرض ہے تو اس کی معلومات دیں۔ فارم جمع کروائیں اور Track Application کے ذریعے درخواست کی پیش رفت مانیٹر کریں۔

واضح رہے کہ یہ اسکیم وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کا حصہ ہے جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، اختراعات کو فروغ دینے اور ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔