پنجاب میں نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کل ہوگا
پنجاب کے تمام بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل (بدھ، 20 اگست کو صبح 10 بجے) کریں گے
پنجاب کے تمام بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل کریں گے/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے تمام بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل (بدھ، 20 اگست کو صبح 10 بجے) کریں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تمام 9 بورڈز کے ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹس اور شیلڈز دی جائیں گی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ان ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ بورڈ کی جانب سے نتائج تک رسائی کے لیے طلبہ کو 3 سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جن میں آفیشل ویب سائٹس، رزلٹ گزٹ اور ایس ایم ایس سروس شامل ہے۔

آفیشل ویب سائٹس

تمام بورڈز کی ویب سائٹس پر نتائج دستیاب ہوں گے۔ طلبہ اپنے متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ وزٹ کر کے رزلٹ دیکھ سکیں گے۔ جن کے لنک درج ذیل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا امکان

لاہور (https://www.biselahore.com/)، راولپنڈی (https://biserawalpindi.edu.pk/)، ملتان (https://web.bisemultan.edu.pk) ، فیصل آباد (http://www.bisefsd.edu.pk/) ، سرگودھا (https://www.bisesargodha.edu.pk/) ، گوجرانوالہ (https://www.bisegrw.edu.pk/) ،بہاولپور، (https://bisebwp.edu.pk/) ، ڈیرہ غازی خان (https://www.bisedgkhan.edu.pk/)، ساہیوال (https://www.bisesahiwal.edu.pk)

رزلٹ گزٹ

نتائج کے اعلان کے فوراً بعد ہر بورڈ آفیشل گزٹ جاری کرے گا، جس میں طلبہ دستی طور پر اپنا رزلٹ دیکھ سکیں گے۔

ایس ایم ایس سروس

زیادہ رش یا ویب سائٹ سست ہونے کی صورت میں طلبہ اپنے رول نمبر درج ذیل نمبروں پر ایس ایم ایس کر کے نتیجہ حاصل کر سکیں گے۔ لاہور کے طلبہ 800291، راولپنڈی کے طلبہ 800296 ملتان کے طلبہ 800293، فیصل آباد کے طلبہ 800240، سرگودھا کے طلبہ 800290، گوجرانوالہ کے طلبہ 800299، بہاولپور کے طلبہ 800298، ڈیرہ غازی خان کے طلبہ 800295، ساہیوال کے طلبہ اپنا رول نمبر ان نمبرز 800292 پر مسیج کرکے نتیجہ معلوم کرسکیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق اس بار نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی آن لائن، گزٹ اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے طلبہ کے لیے تینوں سہولتیں دستیاب ہوں گی تاکہ ہر طالب علم آسانی کے ساتھ اپنی محنت کا نتیجہ جان سکے۔