ڈاکٹر یاسمین راشد کی کنٹینرز جلانے کے مقدمات میں ضمانت خارج

فائل فوٹو
August, 18 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی کلمہ چوک اور نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کنٹینرز جلانے کے مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ضمانت خارج کر دی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے بتایا کہ ان کیسز میں بارہا سماعت کے باوجود وکلاء کی جانب سے ضمانت کی پیروی نہیں کی گئی جس پر عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت خارج کر دی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے اور نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کنٹینر جلانے کے دو الگ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔ تاہم مسلسل عدم پیروی کے باعث یہ درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد 9 مئی کے واقعات کے تین دیگر مقدمات میں پہلے ہی سزا یافتہ ہیں اور اس وقت جیل میں قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کیخلاف زیر سماعت دیگر کیسز میں بھی فیصلے آنے باقی ہیں جو ان کی قانونی مشکلات میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔
ضرور پڑھیں