قصور: بابا بلھے شاہؒ کے عرس پر چھٹی کا اعلان
پنجاب حکومت نے حضرت بابا بلھے شاہؒ کے عرس (23 اگست بروز ہفتہ) کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا
پنجاب حکومت نے حضرت بابا بلھے شاہؒ کے عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ قصور نے حضرت بابا بلھے شاہؒ کے عرس (23 اگست بروز ہفتہ) کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ نے 23 اگست بروز ہفتہ کو قصور میں مقامی چھٹی کا اعلان کیا، یہ چھٹی بابا بلھے شاہؒ کے 268 ویں سالانہ عرس کے موقع پر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفت سولر پینل کی فراہمی، درخواست کیسے دی جائے ؟

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 23 اگست کو تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ بابا بلھے شاہ کا عرس 22 تا 24 اگست تک جاری رہے گا جہاں ملک کے مختلف شہروں سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین اس عرس میں شرکت کے لیے قصور پہنچیں گے۔
اس دوران قرآن خوانی، صوفی کلام اور قوالی سمیت مختلف روحانی تقریبات بھی ہوگی۔ بابا بلھے شاہ ؒ کا عرس پنچاب کا ایک بڑا ثقافتی اور مذہبی میلہ ہوتا ہے جس میں ہر سال بہت بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔