
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری اپنے ایک پیغام میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سیاستدان ، این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی کوشش کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا ہے، جس کی تفصیلات بہت جلد سامنے لائی جائیں گی۔
سیاستدان / این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا ہے۔ جس کی تفصیلات بہت جلد سامنے لائی جائینگی۔ تمام منافق…
— Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) August 17, 2025
فیصل واوڈ ا کا مزید کہنا تھا کہ تمام منافق سیاستدان اور دیگر اپنی سمت ٹھیک کر لیں ورنہ پاکستان کی ترقی کا جو تسلسل جاری ہے اُس میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیئے جائیں گے، امید کرتا ہوں سب کو میری بات صحیح طرح سمجھ آ رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ جیسا کہا تھا بالکل ویسے ہی فیلڈ مارشل کی عالمی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ انڈیا کو جنگ میں بد ترین شکست اور ٹیرف میں عالمی شرمندگی کے بعد فیلڈ مارشل نے ایک اور بین الاقوامی معرکہ سرانجام دیا ہے جس میں انڈیا کے اسپانسرڈ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو امریکا کی جانب سے عالمی دہشت گرد قرار دے دیا گیا جس کا مطلب ایک طریقے سے انڈیا ہی دہشت گرد ہے۔
جیسا کہا تھا بالکل ویسے ہی فیلڈ مارشل کی عالمی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انڈیا کو جنگ میں بد ترین شکست اور ٹیرف میں عالمی شرمندگی کے بعد فیلڈ مارشل کا ایک اور بین الاقوامی معرکہ جس میں انڈیا کے اسپانسرڈ بی ایل اے اور مجید برگیڈ کو امریکہ کی جانب سے عالمی دہشت گرد قرار دے دیا…
— Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) August 12, 2025
فیصل واوڈا نے مزید کہا تھا کہ فیلڈ مارشل نے اپنی قابلیت کو بین الاقوامی طور پر ثابت کر دیا ہے، کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل جیسا جمہوری لیڈر بھی ہوتا، نہ پہلے کوئی لیڈر تھا نہ آج کوئی ہے اور نہ ہی آگے کوئی نظر آ رہا ہے، اب دیکھیں اس کے بعد کیا کیا ہوتا ہے؟