
کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب کےد وران خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال کے باعث بڑی تباہی ہوئی ہے، عوام سے اپیل ہے مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے انسان دنیا وآخرت میں کامیابی کا حصول ممکن بنا سکتا ہے، ہمیں زندگی ایک امانت کے طور پر ملی ہے ، ہمیں زندگی کی قدر کرتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنی چاہیے،آج انسان دنیا میں ایسی زندگی گزار رہا ہے جیسے اُس کا کوئی رب نہیں کہ وہ مرضی کے مطابق زندگی گزارے۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سماجی روابط کا مؤثر پلیٹ فارم ہے ، آج موجودہ حاکات میں اس کے مثبت استعمال کی نہ صرف ضرورت ہے بلکہ ہمیں نوجوانوں کو اس کے مثبت استعمال کی تروغیب بھی دینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کل تاثر بن چکا ہے دہریت کا ذہن عام بنا ہوا ہے، جس کی کوئی علمی بنیاد نہیں ہے، کسی مشکل میں ہوں انسانوں سے امید لگانے کے بجائے اپنے رب کو یاد کریں، اللہ تعالیٰ ہی مسائل حل کرنے پر قادر ہے، کسی شخص عقل کی بنیاد پر دولت نہیں ملتی، رزق میں ترقی رب کی رضا مندی سے ملتی ہے۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنی چاہیے، یہ ہی دنیا وآخرت میں کامیابی کا واحد راستہ ہے۔