پنجاب میں ای ٹیکسی کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر
electric taxi service Lahore
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے ای ٹیکسی سروس کیلئے 65 لاکھ روپے تک کی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

ورکنگ پیپر کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 1100 الیکٹرک گاڑیاں لاہور میں دستیاب ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ، وہ جاپان سے واپسی پر ای ٹیکسی سروس پراجیکٹ پورٹل کا افتتاح بھی کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت الیکٹرک ٹیکسیوں کی فنانسنگ کا سود ادا کرے گی جبکہ 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ میں 5 لاکھ 85 ہزار روپے خود حکومت فراہم کرے گی۔

بینک اس منصوبے کے تحت 65 لاکھ روپے تک کی فنانسنگ کریں گے جبکہ اس سے زائد مالیت کی گاڑیوں کے اخراجات صارف کو برداشت کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا CD70، ہونڈا 70 کے لیے نئی قسطوں کی اسکیم جاری

ذہن نشین رہے کہ منصوبے کیلئے 7 مختلف اقسام کی گاڑیاں رکھی گئی ہیں، جن کی مالیت 40 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک ہے۔ حکومت نے اس منصوبے پر مجموعی طور پر 2 ارب روپے خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

ابتدائی طور پر لاہور میں شروع ہونے والی اس سروس میں 1100 چائینیز الیکٹرک گاڑیاں شامل ہوں گی، تاہم مستقبل میں اسے پنجاب کے دیگر بڑے شہروں تک وسعت دینے کا امکان ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.99 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.94 ▼ 1.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.80 ▼ 0.68
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.73 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.42 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.39 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,617 ▼ 33
Gold 22K Per Tola 399,316 ▼ 30
Gold 21K Per Tola 381,165 ▼ 29
Gold 18K Per Tola 326,713 ▼ 25
Silver Per Tola 6,316 ▲ 7
Platinum Per oz (USD) 1,691 ▼ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 395.37 ▼ 2.93
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں