لاہور: پنجاب حکومت کا رنگ روڑ کی خوبصورتی کے لیے بڑا اقدام
Ring Road project
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں پنجاب حکومت نے رنگ روڑ کی خوبصورتی کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا۔

اس منصوبے کے تحت شہر کے اہم راستے اور نمایاں عمارتیں ثقافتی آرٹ ورک اور دلکش پینٹنگز سے آراستہ کی جائیں گی۔ یہ منصوبہ مسافروں کے لیے سفر کو خوشگوار اور پرلطف بنانے کا مقصد رکھتا ہے۔

پنجاب کے صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نیسپاک، نیشنل کلچرل آرٹ (NCA) اور پبلک ہیلتھ اتھارٹی (PHA) کے ماہرین نے حصہ لیا اور مختلف ڈیزائنز اور آرٹ ورک کے آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں نیازی چوک سے ہربنس پورہ ایریا تک کام شروع کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں، منصوبے کے تحت رنگ روڑ پر ہارٹ بیٹ، تختی، ونڈ ویل، ورلڈ گلوب اور ثقافتی مجسمے نصب کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں انٹرچینجز، پلوں اور خالی جگہوں پر خوبصورت آرٹ ورک اور مجسمے لگائے جائیں گے جبکہ اوور ہیڈ بریجز پر بھی پینٹنگز کی جائیں گی۔ پبلک ہیلتھ اتھارٹی مناسب جگہوں پر پودے بھی لگانے کی ذمہ داری نبھائے گی تاکہ ماحول کو مزید خوشگوار بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے مزید 2 دن بند رکھنے کا اعلان

رنگ روڑ کے تمام ٹول پلازے جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ انداز میں تعمیر کیے جائیں گے تاکہ مسافروں کو اعلیٰ معیار کی سہولیات میسرہوں۔ اس منصوبے کی خود وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نگرانی کررہی ہیں تاکہ کام بروقت اور معیاری انداز میں مکمل ہو سکے۔

واضح رہےکہ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ رنگ روڑ کی خوبصورتی سے نہ صرف سفر خوشگوار ہوگا بلکہ یہ شہر کی ثقافت اور حسن کو بھی اجاگر کرے گا جس سے عوام میں خوشی اور فخر کی لہر دوڑ جائے گی۔