
ماہرین فلکیات کے مطابق ماہ ربیع الاوّل کے چاند کی پیدائش 23 اگست 2025 کو دن 11 بج کر 06 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔
سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان وقت کا دورانیہ تقریباً پونے گھنٹے یعنی 45 منٹ کا ہوگا، موسم صاف ہونے کی صورت میں 24 اگست 2025 کی شام کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج سکیم، بینکوں کے ذریعے 91 ہزار 300 درخواستیں جمع
سپارکو کے مطابق یکم ربیع الاوّل 25 اگست 2025 کو ہونے کا امکان ہے جبکہ اس حساب سے 12 ربیع الاوّل یعنی جشن عید میلادالنبیﷺ 5 ستمبر 2025 کو ہونے کے قوی امکانا ت ہیں تاہم ربیع الاوّل کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
واضح رہے کہ ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 اگست کو ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، 24 اگست کی شام کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی ربیع الاوّل کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کے حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گی۔