
یہ نوٹیفکیشن 12 اگست کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر سے جاری کیا گیا جس کے مطابق یہ تعطیل تمام دفاتر پرلاگو ہوگی سوائے ان اداروں کے جو ضروری خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ان اداروں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI)، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA)، ICTانتظامیہ، ICT پولیس، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (IESCO)، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) اور اسپتال شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ہدایت دی ہے کہ اس نوٹیفکیشن کو متعلقہ وفاقی وزارتوں، محکموں اور میڈیا کے ذریعے عام کیا جائے تاکہ عوام کو اس فیصلے سے بروقت آگاہی مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا یومِ آزادی پر کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ 14 اگست 2025 بروز جمعرات، یومِ آزادی کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اس طرح سے اسلام آباد کے رہائشی 13 اور 14 اگست کو دو مسلسل چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔