
گھڑی کی قیمت تقریباً 56 ہزار یورو (پاکستانی ایک کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد) بتائی جاتی ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید عبدالقادر گیلانی کی قیمتی گھڑی بارسلونا میں چھین لی گئی۔ گھڑی کی مالیت 56 ہزار یورو بتائی جا رہی ہے جو تقریباً ایک کروڑ 85 لاکھ روپے بنتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر گیلانی نے بتایا کہ انہوں نے یہ گھڑی تقریباً 14 سال پہلے خریدی تھی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ میں نے یہ گھڑی تقریباً 14 سال پہلے خریدی تھی جب سونا نسبتاً سستا تھا۔ چونکہ اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ سفر کے دوران کچھ سونا ساتھ رکھنا چاہیے تاکہ مشکل وقت میں اسے بیچ کر کام چلایا جا سکے۔ اس لیے میں نے یہ سونے کی گھڑی اپنے ساتھ رکھی تھی۔
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) August 11, 2025
واضح رہے کہ عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں سیرو تفریح کے لیے گئے ہوئے تھے کہ چوروں نے ان سے یہ قیمتی گھڑی چھین لی۔
یہ بھی پڑھیں: شلوار قمیض پہننے پر خاتون کو ریسٹورنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا
عینی شاہدین کے بیانات سے انکشاف ہوا ہے کہ ڈکیتی کا واقعہ ایک مصروف عوامی مقام پر پیش آیا اور ملزم سیکیورٹی اہلکاروں کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
بارسلونا کی حکام نے ملزم کا سراغ لگانے اور چوری شدہ قیمتی شے کی بازیابی کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مقامی حکام کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ تاہم ملزمان کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
یہ واقعہ بیرون ملک پاکستانیوں کی سیکیورٹی کی حساسیت کو اجاگر کرتا ہے خاص طور پر ان مقامات پر جہاں سیاحتی اور کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہوتی ہیں۔