
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اجرک ہماری ثقافت کی علامت ہے، اسے متنازع نہیں بنانا چاہیے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وہ اور گورنر ہاؤس طلبا کی مدد کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، نئی نسل کو مایوس نہیں ہونے دیں گے تاکہ انہیں ملک چھوڑ کر جانے کی ضرورت نہ پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں اور انہیں ملک میں ہی ترقی کے مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
تقریب کے بعد کامران ٹیسوری نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار کے ہمراہ بائیک ریلی میں شرکت بھی کی۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری نے خود بائیک چلائی جبکہ فاروق ستار نے قومی پرچم لہراتے ہوئے ریلی کی قیادت کی۔
یہ ریلی کراچی کی سڑکوں پر گونجتی ہوئی جشن آزادی کے جوش کو مزید بڑھاوا دینے کا باعث بنی۔
یہ بھی پڑھیں:وفاق میں صحت سہولت کارڈ کو مستقل بنانے کیلئے بڑی پیش رفت
دوسری جانب گورنر سندھ کی جانب سے اجرک والی نمبرپلیٹ مفت فراہم کرنے کی تجویز شہریوں میں خاصی پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سے توقع ہے کہ وہ گورنر سندھ کے اس مطالبے پر جلد غور کرے گی تاکہ جشن آزادی کو خاص اور یادگار بنایا جا سکے۔