یکم ستمبر سے قبل اسکول کھولنے پر پابندی، شکایت کے لیے ہیلپ لائن قائم
Punjab school closure
فائیل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے گرمیوں کی تعطیلات یکم ستمبر تک بڑھا دی ہیں اوراس سے پہلے اسکول کھولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے پر سختی سے عمل کیا جائے۔ یکم ستمبر سے پہلے کسی بھی اسکول کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔ حکومت نے والدین سے اپیل کی ہے اگر کوئی اسکول مقررہ تاریخ سے پہلے کھولا جائے تو فوری اس  0316- 0261408  نمبر پر اطلاع کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری

دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینیجمینٹ ایسوسی ایشن نے تعطیلات کی توسیع کو غیر ضروری قرار دیا ہے اور کہا کہ اس سے طلبہ کی تعلیم نیز بورڈ امتحانات کی تیاری بری طرح متاثر ہو گی ۔ایسوی ایشن نے مطالبہ کیا کہ بورڈ کی کلاسس کو بحال کیا جائے۔