
ترجمان کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا امتحان 5 اکتوبر 2025 کو منعقد ہو گا جو کہ پورے ملک میں بیک وقت منعقد کیا جائے گا۔
PMDC نے ایم ڈی کیٹ فیس میں 80 فیصد اضافے کی افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ فیس میں صرف 1000 روپے یعنی 12.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو کہ امتحان کے عملی اخراجات، سکیورٹی اور لاجسٹکس کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اس سال ایم ڈی کیٹ کی مجموعی فیس 9000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
رجسٹریشن کا عمل 8 اگست 2025 سے شروع ہو چکا ہے اور امیدوار بغیر لیٹ فیس کے 25 اگست 2025 تک اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن 1 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایم ڈی سی کا ایم ڈی کیٹ فیس میں 80 فیصد اضافہ
PMDC نے مزید بتایا کہ امتحان انگریزی زبان میں اور کاغذی شکل (Paper-Based) میں لیا جائے گا۔ ایم ڈی کیٹ 2025 میں کل 180 ملٹی پل چوائس سوالات (MCQs) ہوں گے جبکہ منفی مارکنگ نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ طلباء و طالبات کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن مکمل کریں اور جھوٹی خبروں سے اجتناب کریں۔