پی ایم ڈی سی کا ایم ڈی کیٹ فیس میں 80 فیصد اضافہ
 MDCAT 2025 fee
فائیل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل اور ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ کر دیا۔

گزشتہ دو سالوں کے دوران فیس میں 80 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس سے میڈیکل اور ڈینٹل کے خواہشمند طلبا اور ان کے خاندانوں پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔

2023 میں فیس 5000تھی ، 2024میں فیس 8,000 تھی اور 2025 میں فیس 9,000 روپے تھی۔

یاد رہے کہ امتحان بروز اتوار، 5 اکتوبر 2025، صبح 10 بجے منٹ پہ شروع ہوگا۔

رجسٹریشن کا دورانیہ:

آغاز: 8 اگست 2025

آخری تاریخ: 25 اگست 2025

لیٹ رجسٹریشن (اضافی فیس کے ساتھ) 1 ستمبر 2025 تک

فیس ڈھانچہ (پاکستان میں):

·         نارمل رجسٹریشن 9,000 روپے میں

·         لیٹ رجسٹریشن 13,000 روپے میں

بین الاقوامی مراکز (مثلاً ریاض):

·         نارمل رجسٹریشن 45,000 روپے میں

·         لیٹ رجسٹریشن 55,000 روپے میں

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع

مختلف صوبوں میں امتحان لینے والی جامعات درج ذیل ہیں:

·         پنجاب: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS)، لاہور

·         سندھ: سکھر آئی بی اے یونیورسٹی

·         خیبرپختونخوا: خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU)، پشاور

·         بلوچستان: بولان میڈیکل یونیورسٹی، کوئٹہ

·         وفاقی دارالحکومت، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اور بیرون ملک (ریاض): شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی، اسلام آباد

واضح رہے کہ امیدواروں کو اپنے متعلقہ ڈومیسائل والے صوبے میں ہی امتحان دینا ہوگا۔

2023 کے بعد سے فیس تقریباً دو گنا ہو چکی ہے جس پر بہت سے خاندانوں نے مالی دباؤ اور مقابلہ جاتی امتحان کے دباؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تاہم، PMDC حکام کا کہنا ہے کہ فیس میں اضافہ انتظامی اخراجات میں اضافے اور امتحان کے معیار اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری تھا۔