پاک افغان سرحد: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ہلاک خوارج کی تعداد 47 ہوگئی
پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 14 خوارج ہلاک ہوگئے
سکیورٹی فورز نے پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ میں کلیئرنس آپریشن کیا/ فائل فوٹو
راولپنڈی: (سنو نیوز) پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 14 خوارج ہلاک ہوگئے۔ 2 روزہ انسدادِ دہشت گردی آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 47 ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے زوب میں کامیاب آپریشن کئے، 7 اور 8 اگست کو کارروائیوں میں 33 خوارج جہنم واصل کیے گئے۔ اسی طرح 8 اور 9 اگست کی شب پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن میں مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کے بارے میں صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔سیکیورٹی فورسز ملک کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان کی سرحدوں کا تحفظ، امن دشمنوں کا قلع قمع جاری رہے گا۔