فیلڈ مارشل کے بارے میں صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا دی اکانومسٹ کو خصوصی انٹرویو/ فائل فوٹو
August, 6 2025
(سنو نیوز) ترجمان پاک فوج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں اور بھارتی جارحیت پر دو ٹوک ردعمل دے دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر بننے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔
معرکہ حق کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی باز گشت کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دی اکانومسٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں جرمن قونصل خانے کی ویزا سروس بحال
ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق کے بعد کئے جانے والے سیاسی تجزیے مسترد کر دیئے۔ دی اکانومسٹ کے پاکستان، بھارتی فوجی کارروائی پر کیا ردعمل ظاہر کرے گا کہ سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس بار ہندوستان کے مشرق سے آغاز کریں گے، اس کی شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگی، بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔