پی ٹی اے: سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کیلئے نیا لائسنس تیار

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک گیر سیٹلائٹ انٹر نیٹ سروس کیلئے اہم فیصلہ کیا/ فائل فوٹو
August, 9 2025
(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک گیر سیٹلائٹ انٹر نیٹ سروس کیلئے اہم فیصلہ کر لیا۔ سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کیلئے ایک ہی لائسنس جاری کیا جائے گا، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی اجازت دینے کیلئے نیا لائسنس تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع پی ٹی اے کے مطابق سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کا لائسنس ٹیلی کام پالیسی 2015 کی روشنی میں تیار کیا گیا، نئے لائسنس کے بعد سیٹلائٹ کمپنیوں کو اب لوکل لوپ لائسنس لینے کی ضرورت نہیں ہوگی، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کو پورے پاکستان کیلئے 14 کے بجائے اب 1 لائسنس ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی آنیوالے دنوں بہت بڑی تحریک شروع کر رہی ہے: نعیم الرحمان
لائسنس پی ایس اے آر بی کیساتھ رجسٹرڈ سیٹلائٹ کمپنیوں کو ہی جاری کیا جائے گا۔ سٹارلنک نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 14 لوکل لوپ لائسنس اپلائی کر رکھے ہیں، سٹار لنک کے پاس بھی 14 ایل ڈی آئی لائسنس کے بجائے ایک لائسنس لینے کا آپشن ہوگا، نئے لائسنس کے بعد بھی ایل ڈی آئی کمپنیوں کے پرانے لائسنس برقرار رہیں گے۔