
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر دی جا رہی ہے، جو تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر لاگو ہوگی۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 15 اگست بروز جمعہ صوبے بھر میں اسکولز بند رہیں گے، جبکہ تدریسی سرگرمیاں اگلے روز سے معمول کے مطابق بحال ہوں گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعطیل کا مقصد مذہبی عقیدت کے ساتھ چہلم حضرت امام حسینؑ کی مناسبت سے شہریوں کو شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔
علاوہ ازیں محکمہ اوقاف سندھ نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر بھی صوبے بھر میں کل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اگست بروز جمعرات سندھ حکومت کے تمام دفاتر، سرکاری ادارے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نان فائلرز کے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس میں اضافہ
حکومتی اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ دونوں مواقع پر جاری کی گئی تعطیلات کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع پر ہوگا اور اس دوران سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور جامعات بند رہیں گی۔
دوسری جانب والدین اور طلبہ نے تعطیلات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے طلبہ کو مذہبی تقریبات میں بھرپور شرکت اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔