
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس معاملے پر باضابطہ طور پر حکومت پاکستان سے رابطہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ایڈووکیٹ فیصل ملک کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے، جو اس سلسلے میں حکومتی نمائندوں سے رابطہ کریں گے۔
علیمہ خان نے فیصل ملک کو ہدایت کی کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر طلال چوہدری سے رابطہ قائم کریں تاکہ ویزوں کے اجرا اور دیگر قانونی معاملات میں پیشرفت ہو سکے۔
مزید برآں ایڈووکیٹ فیصل ملک کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ وزیر داخلہ کو عمران خان کے بیٹوں کے ویزوں کی ٹریکنگ آئی ڈی فراہم کریں، تاکہ معاملے کی پیشرفت میں تاخیر نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ
دوسری جانب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد نہ صرف میڈیا میں موضوعِ بحث بنے گی بلکہ یہ موجودہ سیاسی منظرنامے پر بھی اثر ڈال سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت عدالتی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان اس معاملے پر رابطے آئندہ چند دنوں میں ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد عمران خان کے بیٹوں کی آمد کی حتمی تاریخ کا تعین کیا جا سکے گا۔