عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ
Opposition Leader Umar Ayub Removal
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی نشست کو باضابطہ طور پر خالی قرار دے دیا گیا۔

یہ اقدام الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اٹھایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی زرتاج گل کا بطور پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا بطور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے واپس لے لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کو اراکین کی نااہلی کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں نئے اپوزیشن لیڈر کے تقرر کیلئے اپوزیشن جماعتوں اور اسپیکر کے درمیان مشاورت شروع کر دی گئی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نئے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کارکنوں کی بازیابی، درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم

پارلیمانی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور آزاد اراکین کو نئے پارلیمانی لیڈر اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیلئے دوبارہ نام تجویز کرنا ہوں گے۔

دوسری جانب سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی ایوان میں اپوزیشن کی صف بندی اور حکومتی و اپوزیشن تعلقات پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے۔