صرف 14 ہزار روپے میں ہونڈا کی نئی الیکٹرک بائیک
Honda ICON e scooter
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) مہنگے ایندھن، بڑھتے اخراجات اور ماحولیاتی مسائل سے تنگ شہریوں کیلئے ہونڈا اور میزان بینک نے الیکٹرک بائک کی فراہمی کیلئے ایک بڑا اقدم اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلس ہونڈا کی جانب سے حال ہی میں لانچ کی گئی الیکٹرک سکوٹر Honda ICON e اب میزان بینک کے اپنی بائیک پروگرام ‘ کے تحت آسان اور بغیر سود قسطوں میں حاصل کی جا سکتی ہے۔

بینک نے شریعت کے اصولوں کے مطابق اس اسکیم کو مساومہ ماڈل پر تیار کیا ہے، جس میں کوئی منافع شامل نہیں ہوتا اور تمام لین دین شفاف ہوتا ہے۔

اس منفرد آفر کے تحت صارفین صرف اصل قیمت پر، 0 فیصد منافع کے ساتھ فنانسنگ حاصل کر سکتے ہیں، اور 24 ماہ کی آسان اقساط کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق خریداروں کو صرف 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کی ادائیگی کرنا ہو گی، جبکہ ماہانہ قسط 13,997 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ اسکیم میں ایک مرتبہ 1,800 روپے (FED سمیت) ناقابلِ واپسی پراسیسنگ فیس بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں الیکٹرک ٹرام منصوبے پر اہم پیش رفت، نیا روٹ فائنل

Honda ICON e  کی خصوصیات بھی اسے دیگر بائیکس سے ممتاز بناتی ہیں۔ اس میں جدید 48V، 30.6Ah کی لیتھیم آئن بیٹری نصب ہے، جو ایک بار مکمل چارج پر 65 کلومیٹر تک چلتی ہے۔ اس کی حد رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ مکمل ڈیجیٹل میٹر، سٹینڈرڈ اور اکنامک ڈرائیونگ موڈز، 150 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت اور 85Nm  ٹارک جیسی خصوصیات اس سکوٹر کو ایک بہترین انتخاب بناتی ہیں۔

دوسری جانب ماہرین ک اکہنا ہے کہ  پاکستان جیسے ممالک میں، جہاں پٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، وہاں الیکٹرک سکوٹرز نہ صرف کم خرچ بلکہ ماحول دوست متبادل کے طور پر ابھر رہے ہیں۔

میزان بینک اور ہونڈا کی یہ پیشکش ان افراد کیلئے سنہری موقع ہے جو بجٹ کے اندر رہتے ہوئے اس الیکٹرک بائک کو خریدنا چاہتے ہیں۔