
سندھ کے سیکریٹری برائے ثقافت محمد خان کے مطابق حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 282ویں سالانہ عرس کی تقریبات ہفتہ کے روز شروع ہوں گی جن کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وزیرِ ثقافت نے گورنر سندھ کو عرس کی افتتاحی تقریب کے لیے دعوت دی ہے۔ تمام متعلقہ محکموں کو عرس کے دوران معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس موقع پر حیدرآباد میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 4 چھٹیاں ہونے کا امکان
ان کا عرس ہر سال اسلامی مہینے صفر کی 14 تاریخ کو منایا جاتا ہے جس میں صوبے بھر سے ہزاروں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں۔ تین روزہ تقریبات میں دعائیں، صوفی موسیقی، ادبی نشستیں اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہوتی ہیں جو ان کے مزار بھٹ شاہ پر منعقد کی جاتی ہیں۔
یاد رہے کہ بھٹائی کے دیرپا اثرات کے اعتراف کے طور پر 2017 میں بھٹ شاہ میں ان کا 16 فٹ بلند مجسمہ بھی نصب کیا گیا تھا۔