ملک بھر میں 4 چھٹیاں ہونے کا امکان
اگست میں یومِ آزادی اور چہلم امام حسینؑ ایک ساتھ آنے کے باعث ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان ہے
اگست میں یومِ آزادی اور چہلم امام حسینؑ ایک ساتھ آنے کے باعث ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان / فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) اگست میں یومِ آزادی اور چہلم امام حسینؑ ایک ساتھ آنے کے باعث ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو یومِ آزادی کی ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جب کہ یومِ آزادی ہر سال جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے، حکومت نے ملک بھر میں پرچم کشائی، ثقافتی تقاریب، پریڈز اور تحریکِ آزادی کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے بھرپور پروگرامز کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں جرمن قونصل خانے کی ویزا سروس بحال

15 اگست کو چہلم کی تعطیل وفاقی فہرست میں شامل نہیں، تاہم صوبائی سطح پر مقامی تعطیل دی جا سکتی ہے۔ 15 اگست کو حضرت امام حسینؓ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ، ملک بھر میں مجالس، ماتمی جلوس اور دیگر مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، جہاں کربلا کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اس صورت میں 14 تا 17 اگست (جمعرات تا اتوار) تعطیلات یکجا ہو سکتی ہیں جب کہ گزشتہ سال بھی کراچی اور راولپنڈی میں چہلم پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان 2 تعطیلات کے بعد 16 اور 17 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات آتی ہیں، جس سے پاکستان بھر کے طلباء، اساتذہ اور ملازمین مسلسل چار دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔